حضرت سید محمد معروف مدنی شاہ
رحمتہ اللہ علیہ
حضرت سید محمد معروف مدنی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی تاریخ ولادت معلوم نہیں ہو سکی آپ رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے ۔آپ کے بیعت ہونے کا واقعہ کچھ اس طرح ہے۔
حضرت سید محمد معروف مدنی رحمتہ اللہ علیہ گنج مرادآباد پہنچ کر حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآباد ی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور شرف بیعت حاصل کی اور بعد میں سلوک کی منازل طے کرتے ہوئے آپ کے خلیفہ ہوئے۔
آپ ۲۸ رجب ۱۳۱۶ہجری میں الورراجستھان انڈیا کے مقام پر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ آپ کا مزار الور راجستھان انڈیا میں ہے۔ آپ کے ہزاروں مرید تھے اور بہت سے لوگ آپ سے اخذ طریقہ کرکے باخدا ہوگئے۔ یہ الفاظ مولانا نواب سید نورالحسن کی کتاب مجموعہ الرسائل جو کہ ۱۸۹۷ عیسوی میں شائع ہوئی اُس سے لئے گئے ہیں۔
باوجود جدوجہد کے حضرت سید محمد معروف مدنی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی تاریخ پیدائش اور مزید حالات معلوم نہیں ہو سکے۔ اگر کسی صاحب کے پاس اس بارے میں کچھ معلومات ہوں یا مزار شریف کی تصاویر موجود ہوں تو فوری طور پر راقم سے رابطہ قائم کر کے اس کارِ خیر میں حصہ دار بنے۔
اسرارالحق
Israr Ul Haq
+923218457693
shaimaisrar@gmail.com